Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی ویمن کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ پوچفسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ابتداء سے ہی وکٹیں لے کر جنوبی افریقہ کو دباؤ میں لے لیا۔ وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باعث جنوبی افریقی ٹیم صرف 63 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
ثناء میر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ ناشرا سندھو اور ندا ڈار نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں پاکستان نے ہدف 14.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے جنوبی افریقہ کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ون ڈے میں فتح حاصل کی۔
جویریہ خان 34 بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دوسرا ون ڈے اسی گراؤنڈ پر 9 مئی کو کھیلا جائے گا۔