بابر اعظم کو چھکے لگانے کا ماہر بیٹسمین تصور نہیں کیا جاتا لیکن اس کے باوجود وہ کافی عرصے سے ٹی ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی بابر اعظم نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن پاکستان ٹیم کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے خلاف بابر اعظم کی اننگز کے دوران ناصر حسین نے کہا کہ آپ کو ٹی ٹوئنٹی کا بہترین بیٹسمین بننے کے لیے کرس گیل یا آندرے رسل بننے کی ضرورت نہیں بلکہ بابر اعظم کی طرح بہترین اننگز کھیل کر بھی اعلیٰ پایہ کا بیٹسمین بنا جا سکتا ہے۔ ناصر حسین نے مزید کہا کہ اپنی بہترین بیٹنگ کے باعث ہی بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بیٹسمین ہیں۔ بابر اعظم پاکستان کی جانب سے تیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 54 کی اوسط سے 1,247 رنز بنا چکے ہیں۔