Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلش ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبرون پوزیشن پر موجود ہے اور پاکستان کو اگر ورلڈکپ سے پہلے اہم سیریز میں کامیابی حاصل کرنی ہے تو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے کرکٹ کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو دونوں ٹیمیں اب تک 82 ایک روزہ میچز میں ایک دوسرے کا سامنا کر چکی ہیں، 31 میں پاکستان اور 49 میں انگلینڈ فاتح رہا۔
دونوں ٹیمیں انگلینڈ کی سرزمین پر 42 مرتبہ آمنے سامنے ہوئیں جس میں پاکستان کو صرف 15 فتوحات ملیں اور 26 میں انگلینڈ سرخرو رہا۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کی بات کی جائے تو دونوں ٹیمیں 17 مرتبہ مدمقابل ہوئیں۔
پاکستان صرف تین سیریز جیت سکا جبکہ انگلینڈ نے 12 مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی۔ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے سیریز 2005 میں جیتی تھی۔