Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان انڈر-19 ٹیم کی کوچنگ پر یونس خان اور پی سی بی میں معاملات طے نہ ہو سکے۔ مالی معاملات اور دیگر مطالبات کے باعث یونس خان نے کوچنگ سے انکار کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور یونس خان کے درمیان کافی عرصے سے انڈر-19 ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے بات چیت جاری تھی تاہم مالی معاملات اور دیگر مطالبات پر ڈیڈ لاک برقرار رہا۔
ذرائع کے مطابق یونس خان نے انڈر-19 ٹیم کا کوچ بننے کے ساتھ ٹیم کا چیف سلیکٹر بننے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ پی سی بی نے یونس خان کا مطالبہ تسلیم نہ کیا۔ پی سی بی نے یونس خان کو صرف انڈر-19 ٹیم کی کوچنگ کرنے کی پیشکش کی جسے انھوں نے ٹھکرا دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اب یونس خان کے بجائے دیگر آپشنز پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ بھارت میں راہول ڈریوڈ نے بھی انڈر-19 ٹیم کی کوچنگ کی اور اس لیول سے بھارت کو کافی ٹیلنٹ ملا۔ پی سی بی بھی اسی طرح کے منصوبے پر کام کرنا چاہتا تھا۔