Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہد آفریدی کی کتاب "گیم چینجر" پر پابندی لگانے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست عبدالجلیل خان مروت ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے وقار یونس اور جاوید میانداد کے لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے اور بےبنیاد الزامات لگائے جبکہ بھارتی کرکٹر کے لیے "سڑیل" جیسے لفظ کا استعمال کیا۔
درخواست میں لکھا گیا کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں عمر غلط لکھنے کا بھی کھلا اعتراف کیا، انھوں نے کتاب میں اپنی عمر 1975 لکھی اور بعد میں کہا کہ وہ 1977 میں پیدا ہوئے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب سے کرکٹ اور شائقین کرکٹ کو تکلیف پہنچائی اس لیے اس کتاب کو اشاعت سے روکا جائے اور پابندی عائد کی جائے۔