Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فہیم اشرف قومی ٹیم میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے مسلسل ٹیم کا حصہ ہیں۔ 2017 سے اب تک فہیم اشرف 4 ٹیسٹ، 20 ایک روزہ اور 26 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے مگر مسلسل مواقع ملنے کے باوجود وہ خود کو بہتر آل راؤنڈر ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں۔ بطور آل راؤنڈر ٹیم میں شامل فہیم اشرف 20 ایک روزہ میچوں میں صرف 19 وکٹیں حاصل کر سکے جبکہ بیٹنگ میں 146 رنز اسکور کیے۔
انھوں نے 26 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 24 وکٹیں لیں اور صرف 125 رنز ہی بنا سکے ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے 50 سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد بھی نہ تو وہ ایک بہتر بولر ثابت ہو سکے نہ ہی ان کی بیٹنگ میں بہتری نظر آئی۔ فہیم اشرف کی حالیہ کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو گزشتہ پانچ ون ڈے میچوں میں وہ صرف ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ گزشتہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انھوں نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
ایشیاء سے باہر آل راؤنڈر فہیم اشرف کا ٹی ٹوئنٹی میں اکانومی ریٹ دیکھا جائے تو وہ 8.73 کا ہے جو کہ ان کی بولنگ صلاحیتوں کو صاف ظاہر کرتا ہے۔ ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ میں قومی ٹیم کے اہم آل راؤنڈر کی اس قسم کی کارکردگی پاکستان کے لیے مشکل کھڑی کر سکتی ہے۔