Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان کے نوجوان لیگ اسپنر راشد خان نے کرِک اِن جِف کو انٹرویو دیا جہاں میزبان بسمہ احمد نے کرکٹ سے ہٹ کر ان سے دلچسپ سوالات کیے۔ جب راشد خان سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کونسی چیز ہے جو آپ لوگوں کو ایک دفعہ کھانے کا مشورہ دیں گے؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ سب کو افغان باربی کیو کھانا چاہیے جو کہ بہت خاص ہوتا ہے۔
راشد خان نے کہا کہ یہ باربی کیو آپ کو افغانستان سے باہر نہیں ملے گا، اگر مل بھی جائے گا تو اس کا وہ ذائقہ نہیں ہو گا جو ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو افغانی پلاؤ بھی کھانا چاہیے جبکہ شنواری کباب لازمی چکھنا چاہیے کیونکہ وہ افغانستان کی خاص ڈِش ہے۔
راشد خان نے مزید بتایا کہ انضمام الحق ایک بار افغانستان آئے تھے تو انھوں نے شنواری کباب کو بہت پسند کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اگر شنواری کباب پاکستان میں کھانے ہوں تو پشاور سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔