Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ کی مریزین کیپ نے 100 ون ڈے میچز کھیلنے کا سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ جنوبی افریقہ کی جانب سے سو ون ڈے میچز کھیلنے والی صرف تیسری ویمن پلیئر بن گئیں۔ مریزین کیپ سے پہلے ٹریشا چیٹی اور مگنون ڈوپریز جنوبی افریقہ کے لیے ون ڈے میچز کی سنچری مکمل کر چکی ہیں۔
آل راونڈر مریزین کیپ پاکستان کے خلاف اپنا سواں میچ یادگار نہ بنا سکیں اور صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں۔ انھوں نے بولنگ میں 19 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔
اس موقع پر مریزین کیپ نے کہا کہ میرا خواب تھا کہ جنوبی افریقہ کی نمائندگی کروں مگر یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ جنوبی افریقی ویمن ٹیم کے لیے کبھی سو ون ڈے میچز کھیلنے میں کامیاب ہو جاؤں گی۔ 29 سالہ مریزین کیپ 73 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی اپنی ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔