Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سری لنکن کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لیے انگلینڈ روانہ ہو گئی۔ سری لنکا کرکٹ نے اپنے ملک میں لگنے والے تمام ٹریننگ کیمپس منسوخ کر دیے تھے۔ سری لنکن ٹیم اب انگلینڈ میں ٹریننگ کیمپ لگائے گی۔ ورلڈکپ میں سری لنکا کی قیادت دیموتھ کرونارتنے کریں گے۔
ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں اینجلو میتھیوز، لستھ ملنگا، کوشال پریرا، لاہیرو تھریمانے، اویشکا فرنینڈو، کوشال مینڈس، دھنانجیا ڈی سلوا، جیفری ویندرسے، تھیسارا پرپرا، ایسورو اوڈانا، سورنگا لکمل، نووان پرادیپ، جیون مینڈس اور میلیند اسری وردانے شامل ہیں۔
سری لنکا ورلڈکپ مہم کا آغاز یکم جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔ واضح رہے کہ سری لنکا کو 1996 کا ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان کے بعد سری لنکا پہلی ٹیم ہے جو انگلینڈ روانہ ہوئی ہے۔