Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کے خلاف پاکستان ویمن ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تمام پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے۔ قومی ویمن ٹیم کی کامیابی پر سابق اور موجودہ کھلاڑیوں نے اس پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ جیت پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں اور مشکل دورے کا آغاز شاندار انداز میں ہوا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ آج ہم نے ایسا دیکھا کہ یہ ٹیم نہ صرف جنوبی افریقی ویمن ٹیم کے خلاف سیریز جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ اس سیریز کو ایک یادگار سیریز بنانے میں بھی کردار ادا کرے گی۔
محمد حفیظ نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں پہلی مرتبہ ون ڈے میچ جیتنے پر وہ ویمن ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے ثناء میر کو ان کی شاندار بولنگ پرفارمنس پر مبارکباد دی۔