Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے سخت جملوں کا استعمال کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اوپننگ بیٹسمین عمران فرحت کا شاہد آفریدی کے بارے میں کہنا ہے کہ ان کی موجودگی میں ٹیم میں جو بھی مسئلے مسائل ہوئے اس تمام فساد کی جڑ وہ خود تھے، شاہد آفریدی نے جو بھی کامیابی حاصل کی وہ انھوں نے دوسروں کو استعمال کر کے حاصل کی۔
عمران فرحت نے کہا شاہد آفریدی اپنے فائدے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں دعویٰ کے ساتھ کہتا ہوں پاکستان کرکٹ میں سب سے خطرناک کرکٹر آج تک اگر کوئی آیا ہے تو وہ شاہد آفریدی ہیں۔ عمران فرحت نے یہ تک کہا کہ شاہد آفریدی نے اپنے فائدے کے لیے پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دیا۔
اوپننگ بیٹسمین کہتے ہیں کہ آفریدی نے جو کچھ بھی اپنی کتاب میں لکھا وہ سب جھوٹ ہے، جو الزامات انھوں نے دوسرے کرکٹرز پر لگائے یہ خود اپنے پورے کیریئر میں وہ سب کچھ کرتے آ رہے ہیں البتہ اس شخص نے پی سی بی تک کو بہت بلیک میل کیا ہے۔