Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ سے پہلے ٹیموں کو کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کا سامنا ہے۔ بھارت کے مڈل آرڈر بیٹسمین کیدھر جادھو کی ورلڈکپ میں شرکت مشکلات سے دوچار ہے۔ انڈین پریمیر لیگ میں چنائی سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے کیدھر جادھو کنگز الیون پنجاب کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے۔
چنائی سپر کنگز کو پلے آف مرحلے میں ان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ چنائی سپر کنگز کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ کا کہنا ہے کہ کیدھر جادھو کے ایکسرے کرائے گئے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ اب وہ مزید آئی پی ایل کا کوئی میچ کھیل سکیں گے۔
بھارتی ٹیم ورلڈکپ کے لیے 22 مئی کو انگلینڈ روانہ ہو گی اور ٹیم منیجمنٹ پرامید ہے کہ کیدھر جادھو ورلڈکپ میں شرکت کریں گے کیونکہ انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے۔