Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شاہد آفریدی نے اپنی سوانح عمری "گیم چینجر" میں سابق بیٹسمین، کپتان اور کوچ جاوید میاندار پر الزام لگایا تھا کہ انھوں نے میرے ٹیسٹ ڈیبیو سے پہلے مجھے نیٹ پریکٹس نہیں کروائی تھی کیونکہ جاوید میانداد کو میرا بیٹنگ اسٹائل پسند نہیں تھا۔
جاوید میانداد نے ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں مصالحہ شامل کیا ہے کیونکہ اگر مصالحہ نہیں ہو گا تو کوئی کتاب نہیں خریدے گا۔
جاوید میانداد نے تسلیم کیا کہ انھوں نے آفریدی کو ٹیسٹ ڈیبیو سے پہلے پریکٹس نہیں کروائی تھی اور وہ ان سے معافی مانگتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی اب بدل چکے ہیں، پاکستان کرکٹ سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ان کا تعلق اچھا نہیں ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں جاوید میانداد کو "چھوٹا آدمی" بھی قرار دیا۔