Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارت کے لیجنڈری سابق بیٹسمین سنیل گواسکر نے ورلڈکپ کے لیے اپنی فیورٹ ٹیموں سے پاکستان کو نکال دیا۔ اپنے ایک انٹرویو میں سنیل گواسکر نے انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور بھارت کو سیمی فائنل کھیلنے کے لیے فیورٹ قرار دیا۔
سنیل گواسکر نے کہا کہ انگلش ٹیم اس وقت زبردست پرفارمس کا مظاہرہ کر رہی ہے اور ان کی ٹیم کا بیلنس بہت اچھا بن چکا ہے اس لیے انگلش ٹیم میری نظر میں سب سے مضبوط ٹیم ہے۔
انھوں نے کہا کہ پچھلے دو ورلڈکپس میں میزبان ملکوں نے فتح حاصل کی ہے۔ سنیل گواسکر نے مزید کہا کہ ورلڈکپ اس مرتبہ 1992 کے فارمیٹ پر ہو رہا ہے اور میری نظر میں یہی ورلڈکپ کا سب سے بہترین فارمیٹ ہے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 30 مئی سے انگلینڈ اینڈ ویلز میں شروع ہو رہا ہے۔