Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف سیریز میگا ایونٹ کی تیاری کا بہترین موقع ہے، پوری ٹیم کی کوشش ہے کہ سیریز میں فتح حاصل کریں اور ورلڈکپ میں پراعتماد ہو کر جائیں۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ یہ ان کا پہلا ورلڈکپ ہے جس میں شاندار کارکردگی دکھا کر اسے یادگار بنانا چاہتے ہیں۔
حسن علی کا انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بہترین ریکارڈ ہے۔ انگلینڈ کی سرزمین پر انھوں نے 9 ایک روزہ میچوں میں 21 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ حسن علی کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ بولنگ کی تھی، اس مرتبہ بھی وہی عزم لے کر انگلینڈ آیا ہوں، کوشش کروں گا کہ اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلاؤں۔
بھارت اور پاکستان کے میچ کے حوالے سے حسن علی کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے کر تاریخ بدلیں گے جس طرح چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دی تھی۔