Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان جوئے روٹ کا کہنا ہے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح ہمارے لیے بہت اہم ہے، دنیا کی نمبرون ٹی ٹوئنٹی کے خلاف جوز بٹلر، جونی بیرسٹو اور بین اسٹوکس کی غیرموجودگی میں فتح حاصل کر کے بہت اعتماد حاصل ہوا ہے۔
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو اگلے چھ ماہ پھرپور کرکٹ کھیلنی ہے اس لیے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کرکٹ کھیلنی ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ پوری ٹیم کی کوشش ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کر کے ورلڈکپ میں جائیں۔
جوئے روٹ نے مزید کہا کہ ورلڈکپ جیتنے کے لیے ہمیں فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے تاہم اگر انگلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب ہوتی ہے تو آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز میں بھی ٹیم کو بہت فائدہ ہو گا۔