پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں میدان مارنے کے لیے پرجوش ہیں۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہماری تیاری اچھی اور مکمل ہے، کوشش کریں گے کہ پانچ ون ڈے میچز میں اچھی کرکٹ کھیلیں اور ورلڈکپ سے پہلے جتنا اعتماد درکار ہے وہ حاصل کریں۔ سرفراز احمد قومی ٹیم کی فیلڈنگ سے پریشان دکھائی دیے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں ون ڈے کی نمبرون ٹیم سے کھیلنا ہے جس کے لیے بیٹنگ اور بولنگ پر تو توجہ دینی ہی ہے مگر بہترین فیلڈنگ بھی ضروری ہو گی اور ہم فیلڈنگ میں بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم انگلینڈ سے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ ہار چکی ہے جبکہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہو چکا ہے۔