Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک دورہ انگلینڈ کیلئے قومی ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوئے تھے مگر وہاں پہنچنے کے بعد وہ نجی مصروفیات کے باعث وطن واپس لوٹ گئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک جمعرات کے دن پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک ساؤتھیمپٹن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور وہ انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔
ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔ شعیب ملک کی اچانک انگلینڈ سے وطن واپسی کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔ انھوں نے نجی مصروفیات کا کہہ کر ٹیم مینجمنٹ سے 10 دن کی چھٹی لی تھی۔