Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا نے اگلے ہوم کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ رواں سال پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اس سیزن میں پانچ ٹیمیں آسٹریلیا کے دس وینیوز پر 28 انٹرنیشنل میچز کھیلیں گی۔
سمر سیزن کا آغاز سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ہو گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ پاکستان ٹیم 3، 5 اور 8 نومبر کو آسٹریلیا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے بعد دو ٹیسٹ میچز ہوں گے۔
پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 نومبر تک برسبین جبکہ دوسرا ٹیسٹ 29 نومبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو گا جو ڈے نائٹ ہو گا۔ پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم آسٹریلیا جائے گی اور ٹیسٹ سیریز کے بعد بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز منعقد ہو گی۔