Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وزیراعظم عمران خان ملک میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو ختم کر کے ریجنل کرکٹ سسٹم لانے کا اعلان کر چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی وزیراعظم کی خواہش پر ایسا ہی ماڈل تیار کرنے میں مصروف ہے۔ سابق کرکٹرز کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں نئے ماڈل کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان کے پرانے دوست جاوید میانداد بھی شامل ہیں۔
وزیر اعظم نے اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات میں کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی مخالفت کے باوجود میں علاقائی ٹیموں کو فروغ دینے کے بیان پر قائم ہوں۔ انھوں نے جاوید میانداد کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنی سوچ ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کے اندر علاقائی میچز ہوتے ہیں لیکن پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں اسپانسر اپنی ٹیم کھیلا دیتا ہے۔