Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ویمن ٹیم کی اسپنر ثناء میر نے جنوبی افریقہ ویمن کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار بولنگ کی اور چار وکٹیں لے کر ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔ اس پرفارمنس کے بعد ثناء میر کی ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی تعداد 145 ہو گئی ہے اور وہ ویمن کرکٹ میں 150 وکٹیں لینے والی پہلی اسپنر بن سکتی ہیں۔
اس وقت ویسٹ انڈیز کی انیسا محمد 146 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کی لیزا اسٹھا لیکر بھی 146 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
ثناء میر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ابھی دو ون ڈے میچز کھیلنے ہیں۔ اگر وہ دو میچز میں پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب رہیں تو ثناء میر ون ڈے کرکٹ میں 150 وکٹیں لینے والی پہلی اسپنر بن جائیں گی۔