Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ون ڈے میچوں میں امپائرنگ کی ڈبل سنچری مکمل کر لی۔ علیم ڈار آئرلینڈ میں جاری تین ملکی سیریز (آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش) میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ تین ملکی سیریز کا دوسرا میچ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا جو کہ بطور امپائر علیم ڈار 200واں ون ڈے میچ تھا۔
50 سالہ علیم ڈار دنیا کے صرف تیسرے ایسے امپائر ہے جنہوں نے 200 ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ کی ہو جبکہ وہ پہلے پاکستانی امپائر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے روڈی کرٹزن 209 میچوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔
نیوزی لینڈ کے بلی باؤڈن 206 ایک روزہ میچ سپروائز کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ علیم ڈار کو 126 ٹیسٹ میچز اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔