Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقی ٹیم کے لیے ورلڈکپ سے قبل ایک کے بعد ایک مشکل کھڑی ہو رہی ہے۔ ساؤتھ افریقہ کے دو اہم فاسٹ بولرز کگیسو رباڈا اور ڈیل اسٹین انجری مسائل سے دوچار ہیں، اب اینرچ نورٹج بھی انجرڈ ہو کر جنوبی افریقہ کی ورلڈکپ ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ اینرچ نورٹج پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔
ان کے سیدھے ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہو گیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے انھیں چھ سے آٹھ ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ساؤتھ افریقہ کے آل راؤنڈر کرس مورس کو اینرچ نورٹج کی جگہ ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اینرچ نورٹج نے رواں سال مارچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ نورٹج نے اب تک پروٹیاز کی جانب سے چار ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں انھوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔