Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش ٹیم نے عالمی کپ سے پہلے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ آئرلینڈ میں ہونے والی تین ملکی سیریز کا دوسرا میچ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے مابین ڈبلن میں کھیلا گیا جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اوپنر شائے ہوپ نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن بنگلہ دیش کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس وجہ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 261 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ مشرفی مرتضیٰ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کر لیا۔ تمیم اقبال نے 80، سومیا سرکار نے 73 اور شکیب الحسن نے 61 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش اپنا اگلا میچ آئرلینڈ کے خلاف 9 مئی کو کھیلے گا۔