Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ممبئی انڈینز نے انڈین پریمیر لیگ 2019 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ پہلے کوالیفائر میچ میں چنائی سپر کنگز نے پہلے بیٹنگ کی تاہم 12 رنز پر دو اور 32 رنز پر تین وکٹیں گر جانے کے باعث دھونی الیون سنبھل نہ سکی۔ چنائی کی ٹیم 20 اوورز میں صرف 131 رنز تک ہی پہنچ سکی۔ امباتی رائیڈو نے 42 اور ایم ایس دھونی نے 37 رنز اسکور کیے۔

جواب میں ممبئی انڈینز کی دو وکٹیں بھی 21 رنز پر گر گئیں لیکن سوریا کمار یادیو نے 54 گیندوں پر 71 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو 19ویں اوور میں کامیابی دلا دی۔
اس سیزن کے تینوں میچز میں ممبئی انڈینز نے چنائی سپر کنگز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ پانچویں مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد ممبئی انڈینز آئی پی ایل کی کامیاب ٹیم بن گئی۔