لیام لیونگسٹون نے پاکستان سپر لیگ اور انڈین پریمیر لیگ میں کھیلنے کو زندگی کا شاندار تجربہ قرار دے دیا۔ آئی پی ایل میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لیام لیونگسٹون نے کہا کہ دو، تین ماہ بہت اچھے گزرے، دنیا کی دو بہترین لیگز میں دو بہترین فرنچائزز کی جانب سے کھیلا اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
انھوں نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ اپنے پسندیدہ کھیل کو دنیا بھر میں کھیلنے جاتے ہیں اور ہمیں اتنا پیار ملتا ہے۔ لیام لیونگسٹون نے مزید کہا کہ دبئی سے پاکستان اور پاکستان سے بھارت تک کے سفر میں بہت کچھ سیکھا، میں کراچی کنگز اور راجستھان رائلز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے مجھے موقع دیا۔