Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ کے 12ویں ایڈیشن میں رائل چلینجرز بنگلور ناکام ترین ٹیم ثابت ہوئی۔ ویرات کوہلی کی قیادت میں کھیلنے والی رائل چیلنجرز بنگلور نے 14 میں سے صرف پانچ میچز جیتے اور آٹھ ہارے جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔
رائل چیلنجرز بنگلور 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر موجود رہی۔ بنگلور کے سابق کوچ ڈینیئل ویٹوری نے ویرات کوہلی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک اچھے کپتان ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میری یا کسی اور کوچ کی جب بھی ویرات کوہلی سے گفتگو ہوتی تو ہمیشہ ان کے اندر ایک اچھے لیڈر کی جھلک نظر آتی تھی۔ ڈینیئل ویٹوری 2014 سے 2018 تک رائلر چیلنجرز بنگلور کے ہیڈکوچ رہے جبکہ 2012 اور 2013 میں انھوں نے بطور کھلاڑی بنگلور ٹیم کی نمائندگی کی۔