اوپننگ بیٹسمین شائی ہوپ ون ڈے کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے تیزترین 2 ہزار رنز اسکور کرنے والے بلےباز بن گئے ہیں۔ انھوں نے تین ملکی ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کے خلاف سنچری اسکور کر کے یہ سنگ میل عبور کیا۔
شائی ہوپ نے 47 اننگز میں 2 ہزار رنز مکمل کر کے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویو رچرڈز کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 48 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
شائی ہوپ تیزترین 2 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے مشترکہ طور پر دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ہاشم آملہ 40 اننگز میں 2 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے تیزترین بیٹسمین ہیں۔ پاکستان کے ظہیر عباس، انگلینڈ کے کیون پیٹرسن اور پاکستان کے بابر اعظم نے 45 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔