بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ملکی سیریز کے ون ڈے میچ میں پاکستانی امپائر علیم ڈار نے امپائرنگ کی ڈبل سنچری مکمل کر لی اور وہ یہ اعزاز پانے والے صرف تیسرے امپائر بن گئے۔ اس یادگار موقع پر پی سی بی نے علیم ڈار کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انھوں نے طویل کیریئر کی داستان سنائی۔
علیم ڈار نے بتایا کہ انھوں نے بطور امپائر اپنے کیریئر کا آغاز اپنے شہر گوجرانوالہ میں کیا جہاں سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں تھیں۔ انھوں نے کہا کہ 19 سال کے عرصے میں کافی مشکل وقت بھی دیکھا اور فیملی کو بھی کافی مِس کیا۔
علیم ڈار نے مزید کہا کہ غلط اور ٹھیک فیصلہ امپائرنگ کا حصہ ہے لیکن اچھا امپائر وہی ہے جو غلطی کم کرے۔ علیم ڈار کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ 2011 ان کے لیے یادگار ہے کیونکہ اس ایونٹ میں میرے خلاف 15 روویو لیے گئے مگر میرے تمام فیصلے ٹھیک تھے۔