Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سری لنکا کی ٹیم مشن ورلڈکپ پر انگلیںڈ پہنچ چکی ہے جہاں آئی لینڈرز اپنا ٹریننگ کیمپ لگائیں گے۔ سری لنکا میں خراب سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے ٹیم کے اپنے ملک میں تمام ٹریننگ کیمپس منسوخ کر دیے گئے تھے۔
سری لنکا کے ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کوشال پریرا کی بیٹنگ پوزیشن کو لے کر ٹیم مینجمنٹ کے لیے نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔ کوشال پریرا نے اوپننگ سے لے کر سات نمبر تک بیٹنگ کی اور ہر نمبر پر ان کی جارحانہ بیٹنگ ٹیم کیلئے سودمند ثابت ہوئی۔
بطور اوپننگ بیٹسمین کوشال پریرا کی بیٹنگ اوسط 27.65 کی ہے جبکہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے انھوں نے 29.50 کی اوسط سے 236 رنز اسکور کیے۔ چار نمبر پر کھیلتے ہوئے ان کی بیٹنگ اوسط 54.80 کی ہے۔ کوشال پریرا نے چھ اور سات نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 24.14 کی اوسط سے رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کے شائقین کرکٹ مطالبہ کر رہے ہیں کہ کوشال پریرا سے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کروائی جائے۔