Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈر-19 ٹیموں کی سیریز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ سے ایک مرتبہ پھر رابطہ کر لیا۔ سری لنکا میں حالیہ دہشت گردی کے بعد حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ سے پی سی بی نے اس حوالے سے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے۔ قومی انڈر-19 ٹیم کی سری لنکا کے خلاف سیریز مئی کے تیسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
دورہ سری لنکا میں پاکستان ٹیم کے صرف ون ڈے میچز کروائے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ ٹور سے پہلے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز کی تاریخیں طے کرنے کی کوشش جاری ہے۔ پاکستان انڈر-19 کرکٹ ٹیم نے جون کے وسط میں جنوبی افریقہ روانہ ہونا ہے۔ جنوبی افریقہ کیساتھ سریز کا آغاز 19 جون سے ہو گا۔