Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کرس گیل کو ورلڈکپ میں اہم ذمہ داری دے دی۔ انھیں ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ شائے ہوپ آئرلینڈ میں تین ملکی سیریز اور کرس گیل ورلڈکپ کے دوران نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرس گیل کے تجربے سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔
کرس گیل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا میرے لیے ایک خاص لمحہ ہے، سینیئر پلیئر کی حیثیت سے میری ذمہ داری ہے کہ میں کپتان اور دیگر کھلاڑیوں کو سپورٹ کروں اور انھیں اپنا تجربہ منتقل کروں۔ کرس گیل کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے لیے اچھی ٹیم بنائی گئی ہے اور امید ہے کہ ٹیم بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔