Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ قومی انڈر-19 ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کو سونپنے کا خواہشمند تھا لیکن ان کی شرائط پوری نہ کرنے پر یونس خان نے پی سی بی کی آفر ٹھکرا دی۔
یونس خان پاکستان انڈر-19 ٹیم کا کوچ بننے کے ساتھ ساتھ چیف سلیکٹر بھی بننا چاہتے تھے اور پی سی بی اس مفادات کا ٹکراؤ قرار دے رہا تھا جس وجہ سے یونس خان کو یہ ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔
ذرائع کے مطابق اب پی سی بی نے قومی انڈر-19 ٹیم کی کوچنگ کے لیے مصباح الحق اور شعیب اختر کے ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ مصباح الحق پی سی بی کی جانب سے بنائی گئی کرکٹ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کئی مرتبہ نوجوان فاسٹ بولرز کی ٹریننگ کی خواہش ظاہر کر چکے ہیں۔