Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلیںڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپننگ بیٹسمین مشکلات کا شکار نظر آئے۔ فخر زمان تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ دس اوورز مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے ایک وکٹ پر 35 رنز تھے۔ 19 اوورز کے بعد مسلسل بارش سے گراؤنڈ گیلا ہو گیا جس کے باعث مزید کھیل ممکن نہیں ہو سکا۔
البتہ اس میچ میں پاکستانی بیٹنگ کی سب سے بڑی خامی کی نشاندہی کر دی گئی۔ پہلے دس اوورز میں پاکستانی بیٹسمین دوسری ٹیموں کے مقابلے میں 4.29 کے رن ریٹ سے اسکور کرتے ہیں اور قومی ٹیم اس فہرست میں آخری نمبر پر موجود افغانستان (4.09) سے ایک درجے اوپر ہے۔
انگلینڈ کے بیٹسمین پہلے دس اوورز میں 6.24 کے رن ریٹ سے رنز اسکور کرتے ہیں اور انگلش ٹیم اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ ابتدائی دس اوورز میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 5.43، سری لنکا کی ٹیم 5.21 اور آسٹریلیا کی ٹیم 5.18 کے رن ریٹ سے بیٹنگ کرتی ہے۔