گزشتہ دو سال سے پاکستان ٹیم کے اہم رکن لیگ اسپنر شاداب خان کا انگلینڈ روانگی سے قبل بلڈ ٹیسٹ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں جس وجہ سے انھیں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ کر دیا گیا اور ان کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ شاداب خان کو چیک اپ کے لیے انگلینڈ بھیجا گیا جہاں ان کا مکمل چیک اپ ہوا اور انھیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان کا 14 مئی کو دوبارہ بلڈ ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد ورلڈکپ میں ان کی شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اگر لیگ اسپنر کی رپورٹس میں بہتری نظر آئی اور ڈاکٹرز نے انھیں کھیلنے کی اجازت دی تو وہ فوراََ قومی ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کر لیں گے۔ شاداب خان اس وقت راولپنڈی میں موجود ہیں اور ذاتی حیثیت سے ٹریننگ میں مصروف ہیں۔