Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش انڈر-16 اور پاکستان انڈر-16 کے درمیان دوسرا تین روزہ میچ ڈرا ہو گیا جس کے بعد بنگلہ دیش نے دو میچز پر مشتمل تین روزہ میچوں کی سیریز 0-1 سے جیت لی۔ کھلنا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش انڈر-16 نے پہلی اننگز میں 292 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں پاکستان انڈر-16 نے 220 رنز بنائے۔ پاکستان کے عمر ایمان 57 رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے۔
بنگلہ دیش نے دوسری اننگز 8 وکٹوں پر 183 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ کی اور 3 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے تھے کہ میچ ڈرا ہو گیا۔ ثمیر ثاقب نے 35 رنز اسکور کیے جبکہ محمد وقاص 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دو میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش نے 0-1 سے کامیابی حاصل کی۔