Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کو قومی ٹیم میں سلیکشن پر ہمیشہ ہی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ساتھ ہی ان کے چاچا انضمام الحق پر بھی تنقید کی جاتی ہے۔ کافی عرصہ گزرنے کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ بتا دی ہے۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جس وقت امام الحق کو پاکستان ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا اس دوران پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن میں سب سے زیادہ رنز کامران اکمل نے کیے تھے مگر وہ اس سیزن میں پانچویں نمبر پر کھیل رہے تھے۔
چیف سلیکٹر نے بتایا کہ اس سیزن میں بیٹسمینوں کیلئے پچز بہت مشکل تھیں، پورے سیزن میں عثمان صلاح الدین نمبر تین پر کھیلتے ہوئے سنچری کرنے والے پہلے بیٹسمین تھے جبکہ دوسرے امام الحق تھے اور ہمیں اس وقت ایک اوپنر کی ہی تلاش تھی، اسی وجہ سے امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا اور انھوں نے آتے ہی پرفارم بھی کر دیا۔