Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی کتاب "گیم چینجر" میں کافی سابق کرکٹرز پر الزامات لگائے اور انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد شاہد آفریدی پر بھی تنقید کی جا رہی یے مگر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔
شعیب اختر کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے جو کچھ بھی اپنی کتاب میں لکھا وہ کچھ حد تک درست ہے۔ راولپنڈری ایکسپریس نے کہا کہ جب وہ پاکستان ٹیم میں کھیلا کرتے تھے تو سینیئر کھلاڑیوں کی جانب سے ان کے ساتھ بھی بہت زیادتیاں کی گئیں۔
انھوں نے کہا سینیئر کھلاڑی بغیر کسی ڈر کے جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ بداخلاقی سے پیش آتے تھے۔ شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ ڈریسنگ روم میں ایک کھلاڑی نے شاہد آفریدی کی طرف اشارہ کر کے کہا تھا دیکھتے ہیں اب یہ کیسے کھیلتا ہے تاہم شعیب اختر نے اس کھلاڑی کا نام نہیں بتایا۔