سابق بھارتی کپتان کپل دیو کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ کی تین فیورٹ ٹیموں میں شامل ہے۔ 1983 ورلڈکپ کے فاتح کپتان کپل دیو کے مطابق آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت میگا ایونٹ کی سب سے مضبوط ٹیمیں ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی کافی متوازن ہے۔
کپل دیو کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے پاس نوجوان اور تجربہ کار دونوں قسم کے کھلاڑی موجود ہیں جبکہ اس مرتبہ بھارت کی بولنگ لائن اپ بھی بہت مضبوط ہے اور انگلینڈ کی کنڈیشنز میں بھارتی ٹیم کے بولر ہی ٹیم کی فتح میں سب سے اہم کردار ادا کریں گے۔
کپل دیو نے مزید کہا کہ اگر بھارتی ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق ورلڈکپ میں پرفارم کیا تو یقیناً ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہادرک پانڈیا ابھی نوجوان کھلاڑی ہے، مجھ سے موازنہ کر کے اس پر دباؤ نہ ڈالا جائے۔