Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لمبے عرصے بعد سری لنکا میں دہشتگردی کے واقعات کیا ہوئے، بنگلہ دیشی ٹیم بھی دورہ سری لنکا پر نخرے دکھانے لگی۔ سری لنکا میں دہشتگردی واقعات کے باوجود پاکستان نے اپنی انڈر-19 ٹیم سری لنکا بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی تاہم سری لنکا کرکٹ حکام نے دورہ ملتوی کر دیا۔
بنگلہ دیش کا دورہ سری لنکا جولائی میں شیڈول ہے مگر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ دورے کے لیے سیکیورٹی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چودھری کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں ہائی کمیشن اور وزارت خارجہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور سیکیورٹی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ نظام الدین چودھری نے کہا کہ ٹیم بھیجنے سے پہلے سری لنکن بورڈ کی بھی رائے لی جائے گی۔