Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایلیمنیٹر میچ میں دہلی کیپیٹلز نے سنسنی خیز مقابلے میں سن رائزرز حیدر آباد کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ حیدرآباد کی جانب سے مارٹن گپٹل 36 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔

جواب میں پریتھوی شا نے 56 رنز کی زبردست اننگز کھیل کر دہلی کی جیت کی بنیاد رکھی اور اس کے بعد ریشب پانٹ نے بھی خوب بلا چلایا۔ ریشب پانٹ نے 21 گیندوں پر 49 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو دوسرے کوالیفائر میچ میں پہنچا دیا جہاں 10 مئی کو اس کا مقابلہ چنائی سپر کنگز سے ہو گا اور جیتنے والی ٹیم فائنل مقابلے میں 12 مئی کو ممبی انڈینز کا سامنا کرے گی۔