Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ کے لیے افغانستان نے کِٹ کی رونمائی کر دی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ میں پہنی جانے والی کِٹ کی تصاویر ٹویٹر پر جاری کیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی جرسی کے علاوہ ٹریننگ کِٹ اور متبادل کِٹ کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔
افغانستان ٹیم کی کِٹ پر ردعمل دیتے ہوئے زیادہ ٹویٹر صارفین نے کِٹ کو بہتر قرار دیا تاہم کچھ صارفین نے اس پر سوالات بھی اٹھائے۔ ایک افغانی فین نے کہا کہ کٹ نیلی کیوں بنائی گئی ہے؟ اور اس میں افغانستان پرچم کا رنگ شامل کیوں نہیں کیا گیا؟
ایک اور فین نے کہا کہ متبادل جرسی زیادہ بہتر ہے جبکہ اصلی کِٹ بھارتی کِٹ جیسی لگ رہی ہے۔ یاد رہے کہ ورلڈکپ 2019 کے لیے اب تک آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کی جرسیاں منظرعام پر آ چکی ہیں۔