Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Indian Premier League (IPL) 2019

آئی پی ایل میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی سے بحث کے بعد انگلش امپائر نائجل لونگ نے غصے میں امپائرز کے کمرے کا دروازہ ہی توڑ دیا۔ سن رائزرز حیدرآباد سے میچ میں نائجل لونگ نے امیش یادیو کی گیند کو نو بال قرار دیا جبکہ ری پلے میں پتا چلا کہ بولر کا پاؤں لائن سے پیچھے تھا۔

امیش یادیو نے جب اس بارے میں امپائر سے بات کی تو انھوں نے بولنگ جاری رکھنے کو کہا جس پر ویرات کوہلی نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ اننگز کے اختتام پر نائجل لونگ نے واپس لوٹتے ہوئے امپائرز کے کمرے کے دروازے کو ٹانگ دے ماری۔
بعدازاں انھوں نے مقامی ایسوسی ایشن کو نقصان کی تلافی کیلئے 5 ہزار 500 روپے بھی ادا کیے۔ اسٹیٹ آفیشلز کی جانب سے بی سی سی آئی کو واقعہ کی رپورٹ کر دی گئی ہے جس کے بعد نائجل لونگ کے خلاف کارروائی کا امکان ہے اور ان سے آئی پی ایل فائنل کی نامزدگی واپس لی جا سکتی ہے۔