Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان انگلینڈ میں پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز شروع ہو چکی ہے جس کے بعد ورلڈکپ کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کے بعد انگلینڈ میں ہی آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا آغاز ہو گا۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیئرسٹو کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کو اگلے چھ ماہ بھرپور کرکٹ کھیلنی ہے اور پوری ٹیم کی توجہ فی الحال صرف ورلڈکپ پر ہے۔
جونی بیئرسٹو نے کہا کہ اگر انگلش ٹیم ورلڈکپ اور ایشیز دونوں میں ہی کامیابی حاصل کرے تو بہت اچھا ہو گا لیکن میرے لیے ابھی ورلڈکپ سے زیادہ اہم کچھ بھی نہیں اس لیے میں ورلڈکپ کو ایشیز سیریز سے زیادہ ترجیح دوں گا۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں انگلینڈ نے بھرپور محنت کے بعد ایک روزہ فارمیٹ کی بہترین ٹیم تیار کی ہے اور بلاشبہ اس ٹیم میں ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت موجود ہے اس لیے تمام کھلاڑیوں کو ورلڈکپ پر توجہ رکھنی چاہیے۔