Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ معاشرتی اور مذہبی پابندیوں کے باعث انھوں نے اپنی بیٹیوں پر آؤٹ ڈور گیمز کھیلنے پر پابندی لگائی ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی بیٹیوں کو ہر طرح کے کھیل کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ کھیل انڈور ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل ان کی بیٹیوں کے لیے نہیں ہے، ان کی بیٹیاں ہر طرح کی انڈور گیمز میں شرکت کر سکتی ہیں لیکن وہ کبھی کسی پبلک اسپورٹنگ ایونٹ میں حصہ نہیں لیں گی۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے پبلک اسپورٹنگ ایونٹ میں اپنی بیٹیوں کی شرکت پر پابندی معاشرتی اور مذہبی پابندیوں کی وجہ سے لگائی ہے اور ان کی اہلیہ بھی اس فیصلے میں ان کے ساتھ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حقوق نسواں کے علمبردار جتنا چاہیں شور مچا سکتے ہیں لیکن ایک مسلمان باپ ہونے کے ناطے یہی ان کا فیصلہ ہے۔