پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عمر اکمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل بہانے باز ہے، جو ہمیشہ بہانے تلاش کرے وہ اچھا پلیئر نہیں بن سکتا، وہ نرم گوشے کی تلاش میں رہتے ہیں اور عمر اکمل ایسا ہی شخص ہے۔ اپنی کتاب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ عمر اکمل پریشر نہیں لے سکتا اور پریشان کن قسم کی شخصیت ہے۔ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کولکتہ کے میدان پر بھارت کے خلاف ہونے والے میچ میں ایک فاسٹ بولر کی جگہ عماد وسیم کو کھلانا چاہتا تھا لیکن انتخاب عالم اور وقار یونس نے اسپنر کھلانے کی مخالفت کی اور پاکستان کو اس میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔