Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان کے فاسٹ بولر حامد حسن نے ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حامد حسن کی تین سال بعد ورلڈکپ کیلئے افغانستان ٹیم واپسی ہوئی تھی۔ 2015 میں ہونے والے ورلڈکپ میں حامد حسن نے 6 میچز میں 8 وکٹیں لی تھیں لیکن انجری مسائل نے ان کے کیریئر کو بری طرح متاثر کیا۔
حامد حسن نے اپنے بیان میں کہا کہ انجری کی وجہ سے میں ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑنے پر مجبور ہوں، یہ میرا آخری ورلڈکپ ہو گا اور اس ٹورنامنٹ کے بعد میں ون ڈے کرکٹ جاری نہیں رکھ سکوں گا لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔
انھوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کیلئے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن میں اپنی صحت کو سنجیدگی سے لے رہا ہوں کیونکہ ون ڈے کرکٹ جاری رکھنے سے گھٹنے کی انجری مزید سنجیدہ نوعیت کی ہو سکتی ہے۔