Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے آل راؤنڈر کرس مورس کے اچھے دن شروع ہو گئے ہیں۔ پہلے کرس مورس کو ساؤتھ افریقہ کی ورلڈکپ ٹیم میں انجرڈ فاسٹ بولر اینرچ نورٹج کی جگہ شامل کیا گیا اور اب ان کا انگلش کاؤنٹی ٹیم ہیمپشائر سے معاہدہ ہو گیا ہے۔ ہیمپشائر نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے کرس مورس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کا آغاز جولائی میں ہونا ہے۔ ورلڈکپ کے فوراََ بعد کرس مورس ہیمپشائر کو جوائن کر لیں گے۔
کرس مورس نے ہیمپشائر کے ساتھ معاہدہ ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے لیے انگلش کاؤنٹی ٹیم کو جوائن کرنے کا بےصبری سے انتظار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں بہت دلچسپ مقابلے ہوتے ہیں اور وہ بھی اس ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں کرس مورس دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
#South Africa#Hampshire