Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پاک-بھارت تعلقات کی بہتری کے لیے کرکٹ کو اہم ذریعہ قرار دے دیا۔ بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کوئی جنگ نہیں بلکہ تعلقات بہتر بنانے کا ذریعہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستانی ٹیم کو بھارت بلائے اور ہم بھارتی ٹیم کو پاکستان بلاتے ہیں پھر آپ دیکھیں حالات کس طرح بہتر ہوتے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ آپ راہول ڈریوڈ اور سورو گنگولی سے پوچھیں کہ جب وہ 05-2004 میں پاکستان آئے تو ان کا کس طرح استقبال ہوا، انھیں کتنا پیار ملا، ہم نے ساتھ شاپنگ کی اور کھانے کھائے۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ جب دو ملکوں کے حکمران اور عوام کرکٹ پر بات کریں گے تو ظاہر ہے کہ پھر دیگر چیزوں پر بھی بات کریں گے۔