Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں ورلڈکپ جیتنے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ آئی سی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ پاکستان ٹیم پر غیرمتوقع کارکردگی کا لگا ٹیگ پریشان ضرور کرتا ہے مگر حقیقت یہی ہے۔
اظہر علی نے کہا کہ ہمیں ورلڈکپ میں زیادہ اہم نہیں سمجھا جاتا مگر ہم نے ہمیشہ میگا ایونٹ میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے اور امید ہے کہ یہ ورلڈکپ صرف بہتر نہیں بلکہ ہمارے لیے خاص بھی ہو گا۔
ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کسی بھی صورتحال سے واپسی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہی خاصیت اسے خطرناک ٹیم بناتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انگلینڈ میں پاکستان کو ہمیشہ سپورٹ ملی اور اس مرتبہ بھی اچھی سپورٹ کی امید ہے۔ اظہر علی نے مزید کہا کہ فخر زمان اور امام الحق بطور اوپننگ بیٹسمین بہت اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور وہ اپنی ذمہ داری نبھانا جانتے ہیں۔